Quote nasirnoman said: View Post
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

جزاک اللہ فصیح بھائی
ماشاء اللہ آپ کی یہ تحریر آپ کے سلسلہ کی کڑیوں میں ایک اور بہت عمد اضافہ ہے
اور جس طرح آپ نے آج کل کے اس اہم اور نازک دور میں جبکہ دشمانان اسلام حق اور باطل کو گڈ مڈ کرنے میں اپنی تمام تر قوتیں صرف کررہے ہیں
ایسے وقت میں آپ نے اس اہم اور حساس موضوع(جس پر قلم اٹھانا بھی جرم تصور کیا جاتا ہو)پر ہم سب کے لئے ساری معلومات اکھٹی کرکے پیش کیا
آپ کا یہ کام بلا شبہ قابل تحسین ہے

یہ بات تو سو فیصد طے شدہ ہے کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئیاں لفظ بلفظ پوری ہونی ہیں

اور جیسا کہ ہم لوگ آج کل اپنے ارد گرد حالات اور واقعات کا مشاہدہ کرتے ہیں تو آپ کی تحریر میں میں پیش کئے گئے تجزیے درست نظر آتے ہیں

لیکن جیساکہ ہم آپ کے پچھلے حصہ میں بھی لکھا تھا کہ قیاس میں خطاءکےاحتمال کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے

بحرحال ہم سب کو ان احادیث پاک کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے ارد گرد کے حالات اور واقعات کا مشاہدہ کریں
اور اپنا اپنا محاسبہ بھی کریں

دیکھیں کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا پیشن گوئیاں فرمائیں ہیں ؟

اور وہ کون لوگ ہوسکتے ہیں جو ہند فتح کریں گے ؟

وہ کون سی جماعت ہوسکتی ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جماعت سے جا کر مل جائے گی ؟

چاہے ہم ان پیشن گوئیوں کے پورے ہونے تک زندہ ہوں یا نہ ہوں

لیکن ہم لوگ اپنا محاسبہ تو کرسکتے ہیں کہ ہم آج کس کی حمایت کرتے ہیں ؟

اور کس کس کو اپنے دین کا دشمن سمجھتے ہیں ؟

فصیح بھائی اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطاء فرمائے آمین

اور ہم امید ہے کہ تمام دوست ہر کسی قسم کی تعصب سے بالا تر ہوکر فصیح بھائی کی پوسٹ میں پیش کئے گئے نکات پر خصوصی غور و فکر فرمائیں گے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین



جی بھائی معذرت کے ساتھ پر ہر پارٹ میں ایسی پیشن گوئیاں اور جو ان کے مطابق ہیں وہ پوری تفصیل تو چل ہی رہی ہے ۔