Quote qarihassan said: View Post
salam::

آپ کا اسم گرامی کیا ہے اس جا جواب مجھے پونا نہیں تو آدھا تو معلوم ہی تھا۔
حسان کا مطلب خوبصورت ہے۔ شاید اسی لئے آپ اپنا مکھڑا چھپا لیتے ہو کہ کہیں کسی مہ رخ کی نظر کرم نہ لگ جائے۔ ابوبکر نام بھی اچھا تجویز کیا تھا جس نے بھی کیا تھا۔ میرا فیورٹ نام ہے۔ رہی بات نک نیک کی تو سب سے اچھا تو سائیں ہی لگا ہے مجھے۔ حضرت مولانا قاری سائیں بابا حسو صاحب۔
یہ نام اچھا رہے گا اب۔
رہی بات ان ناموں کی جو آپ کو گول میڈل کی صورت میں اور مولابخش اور دیگر بہترین طریقوں سے آپ کی ماما نے دئے ہیں۔ تو وہ بھی یقیناً اچھے ہوں گے۔ جن میں سے ایک کافی عرصہ پہلے آپ مجھے بتا بھی چکے ہو۔ مزید کا انتظار رہے گا۔ تاکہ میں ممبرز کے سامنے پیش کر سکوں۔
اس سے اگلا حصہ کافی حد تک میں پہلے سے جانتا ہوں۔
کہ یوسف اول، ثانی، ثالث اور رابع کا چکر کیا ہے۔
شجرہ نسب پڑھ کر بہت خوشی ہوئی جناب۔
اگر اس سے بھی آگے دستیاب ہو تو مکمل شئیر کی جئے شجرہ نسب۔
انشاءاللہ بہت خوشی کا باعث بنے گی۔
مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ دیکھ کر خوشی نہیں ہوئی۔
میں ان سب ہستیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
جو کہ سید بادشاہ تھیں سب۔
اللہ ان سب حضرات کے فیض اور برکات مجھ گنہگار کو بھی عطا فرمائے۔
باب عبد المجید کے سامنے جو تل تھا کیا وہ اب بھی موجود ہے؟
اور زبیدہ خاتون کو آنٹی زبیدہ خوب کہا۔ ہاہاہاہا
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کا خاندان حجاز سے ایران وہاں سے افغانستان پھر پاکستان۔
اور پھر ماشاءاللہ سے آپ پھر وہیں جا پہنچے جہاں سے آئے تھے۔
اور سید بادشاہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے شہر میں پہنچ گئے۔ سبحان اللہ۔
خیر اب دار العلوم العربیہ کی بھی ممبرز کو کچھ معلومات دی جئے۔ فیصل آباد کے رہائشی تو اس مدرسے کے بارے میں خوب سے خوب جانتے ہیں۔ اور مجھے وہ وقت یاد ہے جب آپ کے دادا محترم کا جنازہ ہوا تھا فیصل آباد کے ڈی گراؤنڈ میں۔ (اللہ ان کی مغفرت فرمائے)۔ تو ماشاءاللہ دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔
ہاہاہاہاہا
کتاب کا نام چھوٹا کیوں لکھا ہے۔ کتاب الحسان ص نمبر دس لکھ دیتے پھر بھی خیر تھی
وجہ یہ کہ صفحہ نمبر دس بھی خالی ہی ہونا تھا۔
ہاہاہاہا
اور رہی بات چھوٹے یا بڑے کی تو بھائی ابھی تو ابتدا کی ہے۔ تھوڑا تو تفصیل سے لکھا ہوتا۔ اور آخری لائن سے پچھلی لائن۔ جس کو نام نہاد انگریزی میں سیکنڈ لاسٹ لائن بھی کہا جا سکتا ہے میں بریکٹ میں کچھ لکھا ہے۔ جو کہ دوربین لگانے کے باوجود نظر نہیں آیا۔
میں پھر وہی بات کروں گا کہ پتا نہیں لوگ اتنا اچھا لکھتے لکھتے اچانک سفید صفحے پر سفید روشنائی سے سفید کیوں لکھتے ہیں