Results 1 to 6 of 6

Thread: جاپان،ہلاکتیں 2ہزار سے بڑھ گئیں،2ایٹمی ری 

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,940
    Threads
    1080
    Credits
    182,762
    Thanked
    3333

    Exclamation جاپان،ہلاکتیں 2ہزار سے بڑھ گئیں،2ایٹمی ری 







    جاپان،ہلاکتیں 2ہزار سے بڑھ گئیں،2ایٹمی ری ایکٹرز کا کولنگ سسٹم فیل







    جاپان میں مزید دو ایٹمی ری ایکٹرز کا کولنگ سسٹم فیل ہوگیا۔جس کے باعث تابکاری کے اخراج کا خدشہ جبکہ زلزلے کے اب تک ہلاکتیں 2ہزار سے بڑھ گئی ہیں اور نواحی علاقے سے 10ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

    جاپان کے شمالی علاقے سے مزید دو سو افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ فوکو شیکا ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کے اخراج سے ایک سو ساٹھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں ایک لاکھ فوجی حصہ لیں گے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ادارے کا کہنا ہے ساحل کے قریب ایک چھوٹے قصبے کے دس ہزار افراد لا پتہ ہیں۔ ادھر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے فوکوشیما پلانٹ نمبر ایک کے تیسرے ری ایکٹر کو پانی کی سپلائی کا نظام معطل ہو گیا ہے جس سے ری ایکٹر کے پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کے اخراج کے بعد ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کو قریبی علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔ ادھر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امدادی کارکن ملبے سے زندہ بچنے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ برطانیہ نے تریسٹھ امدادی کارکنوں پر مشتمل ٹیم جاپان بھیج دی ہے۔ ٹیم کے ہمراہ دو کتے بھی ہیں جو ملبے تلے دبے افراد کو ڈھونڈ نکالنے میں مہارت رکھتے ہیں۔




    Attached Images Attached Images  

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 26th July 2021, 01:33 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 13th June 2011, 05:02 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 7th February 2011, 02:56 PM
  4. Replies: 13
    Last Post: 28th December 2010, 12:49 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 2nd March 2010, 10:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •