Quote ~I*Am*Hummad~ said: View Post
اچھے بھلے بے گناہ شخص کو زبردستی لمیاں پا لیتے ہیں
آج کل تو پولیس کے تھانے والے، کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

اب تو ہر سہولت ایک ایک کر کے چھینی جا رہی ہے بشیر
درست ہے کہ سہولیات لے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتےہیں

عقل مند کے ترکش کے تیر کبھی بھی نشانے پر نہیں لگا کرتے
عقلمند ہو کےغلط نشانے لگانےوالے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

نیند آنا ایک نعمت ہے اور اتنی آسانی سے یہ سب کو آتی نہیں
جب آ جائے تو بلا وجہ جگانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

جگانے والی بات کو استاد بشیر اپنے پر ایک جُگت سمجھ بیٹھے
بقول اُنکے بذات خود دن کو سستانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

کبھی اِتنے اور کبھی اُتنے ارب روپے کا بجٹ کرتے ہیں منظور
درحقیقت یہ مفت خورے خزانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

میرا خیال ہے کہ اب بونگیاں ختم کر دینی چاہئیں معصوم بچے
کوئی کہہ نہ دے کہ بونگیاں سنانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
hahahahhah gud kya bat ha G