Results 1 to 12 of 38

Thread: شادی کی پہلی رات میاں بیوی‎ ‎

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    WaQaR DK's Avatar
    WaQaR DK is offline Advance Member
    Last Online
    16th April 2023 @ 08:31 AM
    Join Date
    08 Jul 2013
    Location
    Fateh Jang
    Gender
    Male
    Posts
    2,313
    Threads
    92
    Credits
    1,717
    Thanked
    184

    Smile شادی کی پہلی رات میاں بیوی‎ ‎

    شادی کی پہلی رات میاں بیوی نے فیصلہ کیا کہ جب وہ کمرے میں پہنچ جائیں گے تو پھر دروازہ نہیں کھولیں گے چاہے کوئی بھی آ جائے.
    ابھی دروازہ بند ہوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ دلہے کے والدین کمرے کے باہر پہنچے تاکہ اپنے بیٹے اور بہو کو نیک تمناؤں اور راحت بھری زندگی کی دعا دے سکیں، دستک ہوئی بتایا گیا کہ دلہے کے والدین باہر موجود ہیں.
    دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا باوجود اس کے کہ دلہا دروازہ کھولنا چاہتا تھا اس نے اپنے فیصلے کو مدنظر رکھا اور دروازہ نہیں کھولا.
    والدین ناکام واپس لوٹ گئے.
    ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ دلہن کے والدینبھی دلہے کے گھر جا پہنچے تاکہ اپنی بیٹی اور داماد کو اپنی نیک خواہشات پہنچا سکیں اور انہیں سکھی زندگی کی دعا دے سکیں.
    ایک بار پھر کمرے کے دروازے پر دستک دی گئی اور بتایا گیا کہ دلہن کے والدین کمرے کے باہر موجود ہیں. دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر اپنا فیصلہ ذہن میں تازہ کیا.
    باوجود اس کے کہ فیصلہ ہو چکا تھا دلہن کی آنسوؤں بھری سرگوشی سنائی دی،، نہیں میں اپنے والدین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی اور فورا دروازہ کھول دیا.
    شوہر نے یہ سب دیکھا مگر دلہن کو کچھ نا کہا خاموش رہا.
    اس بات کو برسوں بیت گئے ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے اور پانچویں بار ایک بیٹی پیدا ہوئی.
    شوہر نے ننھی گڑیا کے اس دنیا میں آنے کی خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی کا انتظام کیا اور اسپارٹی میں ہر اس شخص کو بلایا جسے وہ جانتا تھا اور خوب خوشیاں منائی گئیں.
    اس رات بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ نے اتنی بڑی پارٹی کا اہتمام کیا جبکہ اس سے پہلے چاروں بچوں کی پیدائش پر ہم نے یہ سب کچھ نہیں کیا.
    شوہر مسکرایا اور بولا۔۔۔۔
    یہ وہ ہے جو میرے لئے دروازہ کھولے گی.
    بیٹیاں ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں ِ
    Last edited by Net-Rider; 25th August 2013 at 02:40 AM. Reason: Font size change

Similar Threads

  1. بیٹی کی رخصتی پر ایک ماں کی نصیحت
    By tiks88 in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 8
    Last Post: 10th October 2022, 06:13 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 3rd August 2017, 05:31 PM
  4. Replies: 14
    Last Post: 14th December 2010, 11:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •