اگرآپ بھولنے کی عادی ہوں تو چند بادام اور کالی مرچ ملا کر پوڈر بنا لیں اورایک بوتل میں رکھ لیں ۔روزانہ نہا ر منہ اسے ایک چائے کا چمچہ کھا لیا کریں ۔ حافظہ تیز ہوجائے گا اور بھولی باتیں بھی عاد آنے لگیں گی ۔
استعمال شدہ چائے کی پتی کو ایک الگ برتن میں نکا ل کر خشک کر لیں اب اس کو ایک ململ کے کپڑے پر لگا کر اس سے برتن وغیر ہ صاف کیے جائیں تو وہ چمک اٹھیں گے ۔
لکڑی کی چیزوں سے دھوئیں یا سیاہی کے دھبے دور کرنے کے لیے مٹی کے تیل میں نو شادر ملا کر لکڑی کی چیزوں پر ملیں ۔دھبے غائب ہو جائیں گے ۔
موزوں پر اگر بروان جوتے کی پالش لگ جائے تو سہا گہ ملنے سے پالش کا داغ دور ہو جائے گا ۔