Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt

شکستہ خوابوں کی جب کرچیاں روح و بدن کو چیرتی ہیں تو کیسے درد شریانوں کے دریا میں لپکتا ہے امڈنے کےلئے آنکھوں سے خون بےتاب رہتا ہے کہ جیسے کانٹوں پہ ململ کو رکھ کے کھینچا جائے تو جو اس کا حال ہوتا ہے وہ دل کا حال ہوتا ہے قبل اسکے کہ تم سب کچھ بھول جائو بے وفائوں اور جھوٹے لوگوں کے شہر میں میری تکلیف کا خود پر سے تم ادراک کرلینا کیونکہ دیوی اور پچاری کا یہ رشتہ جنم جنم سے نہ سہی مگر صدیوں پرانا تو ہے اس رشتہ کی سچائی تو وہ ہی جانتے ہیں جنہوں نے شبِ دیجور میں چاندکو ڈھونڈا ہو چاند کو تلاش کیا ہو کبھی تم نے نہیں دیکھا جو انسان پیار کرتے ہیں جنہیں اس راہ میں بس درد فرقت سہنا پڑتا ہے وہ کیسے روز وشب کس ضبط سے لمحے بتاتے ہیں کبھی تم نےیہ نہیں سوچا وہ سجدے جن میں بس اک نام رہتا ہے وہ جس کے دل سے لے کر آسمان ہفت سے آگے محبت سلسلہ بن کر دعا کا روپ لے کر منزلوں کی سمت جاتی ہے نشان ہیں جانمازوں پر کسی کے آنسوئوں کے اور کسی کی سرد آہوں کے وہ آنسو بس تمہیں ہی مانگنے میں صرف ہوتے ہیں ،
وہ میں ہوں جو تمہارے پاس رہ کر بھی دوربیٹھی ہوں ،تمہاری رات کے ہر ایک پہر کی قسم مجھ کو میری سب کی سب سانسیں تمہارے نام ٹھہری ہیں میرے بدن کے میری روح سے اٹھتی ہے ایک ہی صدا مجھے تم سے محبت ہے ،مجھے تم سے محبت ہے