آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دوستو مسئلہ کچھ ایسا ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک کو میں گھیر کے یہاں لاتا ہوں کہ اس سے دعوت کھائی جاسکے پر کیا کریں جب دعوت کی بات آتی ہے تو پیٹو ماہم عباسی، پارسل کی شوقین کوہ نوراور دیگ جیسے پیٹ والے آصف ستاوری والے سارا کام ایسے بگاڑ کے رکھ دیتے ہیں جیسے ایشیاء کپ میں آفریدی الیون نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو ہارا ہوا ٹیسٹ بنا کر کیا اور میں ایسے سوکھے ہونٹوں پہ زبان پھیر پھیر کے بیچاری مرغی اور بیچارے بکرے کو پکا ہوا دیکھ دیکھ کر حسر ت سے آہیں ہی بھرتا ہوں پیٹ پہ ہاتھ پھیرتا ہی رہ جاتا ہوں جیسے امید ہے چھ مارچ کو آفریدی الیون ایشیاء کپ دھونی کے ہاتھ میں دیکھ کر ہاتھ ملے گی۔۔۔پر

پر اب کی بار امید ہے جیسے آسٹریلیا نے جیتنا ہے ورلڈ کپ ویسے ہی ہم کھائیں گے اس بار کے ممبر سے ایک سپر ڈپر دعوت۔۔۔ (ماہم ، کوہ نور اور آصف ستاوری پلیز آپ لوگ پارسل کی ڈیمانڈ نہ کرنا ابھی)۔

لو جی کون دعوت دے گا اور کیوں دے گا؟


ارے بھائی۔۔۔ ٹائٹل نہیں پڑھا؟؟؟؟

ارے اپنے یاسین احمد بھائی کی ہوگئی ہے ترقی ۔۔۔۔


کیااااااااااااااااا ارے ہاں بھائی ہاں ترقی۔۔


ارے نہیں یار شادی نہیں ہوئی ، کوئی اور ترقی ہوئی ہے ۔۔۔

نہیں سمجھے ۔۔ اچھا میں سمجھادیتا ہوں پر بس شرط یہ ہے کہ دعوت کے بعد پارسل کا خصوصی انتظام ہوگا بس بیس بائیس دیگیں بہت ہیں پارسل میں ۔۔


اچھا تو دوستو کچھ ہو یہ گیا ہے کہ اپنے یاسین احمد پہ آفریدی بھائی نے نیلارنگ پھینک دیا ہے (آصف بھائی اب نیلے رنگ کو ایس ایم ہی سمجھنا نیلا تھوتھا نہ سمجھ لینا)۔

ہاں جی ہمارے پیارے پیارے (مسکاتو لگانا پڑے گا ناں) بھائی یاسین احمد بن گئے ہیں سپر موڈریٹر وہ بھی پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فورم

آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام

پہ۔۔۔ مبارکااااااااااااااں


ڈز
ڈز
ڈز
ڈز
ڈز

لو جی اب دینا ہے دھرنا اور کھانی ہے دعوت۔۔۔

پر پہلے۔۔۔ یاسین بھائی گلے لگ کے دلی مبارک باد ۔۔۔ اللہ پاک زندگی کے ہر ہر قدم پہ کامیابی نصیب فرمائے۔۔آمین


#ITDTEAM