السلام علیکم

پیارے مسلمان ساتھیوں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک خاص مقصد کے لئے دنیامیں بھیجااوربے شمار نعمتیں ہمارے لئے اس دنیا میں رکھیں اور ہماری خدمت کے لئے اللہ نے بے شمار چیزوں (سورج، چاند، چرند پرند، ہوا پانی، آکسیجن وغیرہ )کو بنایا ہمیں عقل کی دولت سے مالامال فرمایا حلال اور حرام میں تمیز کرنے کی صلاحیت عطا فرمائی صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے کا شعور عطا فرمایا۔

آج انسان اپنی عقل اور صلاحیت کواستعمال کرکے بہت تیزی سے ترقی کی دنیا میں شامل ہونے کی کوشش میں لگا ہے لیکن اگرایک باشعور انسان اور اللہ کا بندہ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی اس ترقی یافتہ دور میں اللہ کے احکامات اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر چل رہا ہے تو وہ کامیاب ورنہ ناکامی ہی ناکامی اور یہ ترقی پھر اس کے لئے وبال اور نقصان کا ذریعہ ہے۔

موبائل فون بھی اسی ترقیاتی دور کی ایجاد ہے جس نے ناچ گانے، فلمیں بےہودہ تصاویر اور بے شمار غیر شرعی معملات کو چوبیس ہمارے ساتھ جوڑ دیا ہے، وہ لوگ جو یہ بات اپنے ذہن میں ہمشہ رکھتے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور فرشتے ہماری ایک ایک نیکی اور بدی کو تحریر کررہے ہیں وہ تو موبائل کے گناہوں سے بچ رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ خصوٖصاًہماری نوجوان نسل دین سے دوری کی وجہ سے اپنے اعمال نامے میں گناہوں کی تعداد میں اضافہ کررہی ہے اور موبائل فون کو غلط استعمال کررہی ہے۔

میں اپنے پیارے مسلمان ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اپنے ایمان کو سلامت رکھنے کے لئے خدارا یہودیوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، موبائل فون کو ناچ گانوں اور تصاویر سے پاک کرلیں، اور اپنے موبائل فون میں میوزک کے بجائے مناسب آواز والی رنگ ٹئون لگائیں کہ اگر کبھی مسجد یا دینی مجلس میں غلطی سے فون بج جائے تو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑھے اور گناہ سے بچ جائیں

برائے مہربانی کسی بھی غیر شرعی بات کو بذریعہ موبائل فون آگے نہ بڑھائیں ورنہ جو بھی شخص آپ کی بھیجی ہوئی چیز دیکھے یا پڑھے گا اس کا گناہ آپ کے گناہوں میں اضافے کا باعث بنےگا۔

اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو سہی دین پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے اور موت سے پہلے موت کی تیاری نصیب فرمائے اور موبائل فون کے غلط استعمال سے محفوظ فرمائے ۔ آمین۔