ذکرِ رسولِ پاکۖ سے پر نور ہے فضا
پھرتی ہے شہر شہر یہ خوشبو لئے صبا

لوٹا نہیں ہے کوئی بھی بے منزل و مراد
سب کے لئے ہے ان کی شفاعت کا در کھلا

بعد از خدا بزرگ ہے بس ذات آپۖ کی
ُٰپیغام آپۖ کا ہے فقط رازِ لا الٰہ

حب و وفا و شوق ہے طاعت رسولۖ کی
وہ سرخ رو ہے جس نے محمدۖ سے کی وفا

دعوٰی ہے مجھ کو دہر میں عشقِ رسولۖ کا
ہے لوحِ دل پہ نامِ محمدۖ لکھا ہوا