سلام علیکم آیی ٹی دنیا کے سب ممبرز کو سلام۔۔۔۔۔۔خادم کو سید شہزاد شاہ کہتے ہیں۔۔۔۔پیری مریدی کے علاوہ انٹر نیٹ کا شوق رکھتے ہیں۔۔۔انٹر نیٹ کی بہت سارے فورمز میں کھاتہ بنا رکھا ہے ایک کھاتہ ادھر بھی سہی۔۔۔مصر کے ایک فورم جو کہ شیخ الصدقہ نے پراسرار علوم فنون کی تعلیم و ترویج کے لیے بنا رکھا ہے ادھر ایک پاکستانی دوست نے اس فورم کا ذکر کیا تو ہم نے بھی ادھر ایک کھاتہ بنا لیا ۔امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ابھی توہم تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کے مقولے پر عمل کررہے ہیں کیونکہ ہم کو نہیں پتہ ہے کہ اس فورم کا مزاج کیا ہے۔اور ادھر کیسے لوگ آتے ہیں ۔غالب کے شعر کے ساتھ محفل برخاست کروں

درد دل پاسِ وفا جذبہ ایماں ہونا
آدمیت ہے یہی اور یہی انسان ہونا
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے ان ہی اجزاء کا پریشان ہونا
واسلام پیر صاحب