یہ عظمت باطل دھوکہ ہے
یہ ثروت کافر کچھ بھی نہیں
مٹھی کے کھلونے ہیں سارے
یہ کفر کے لشکر کچھ بھی نہیں
اللہ سے ڈرنے والوں کو
باطل سے ڈرانا مشکل ہے
اگر خوف خدا ہو دل میں تو
قیصرو کسریٰ کچھ بھی نہیں
دستور بھی ہے تنظیم بھی ہے
تہذیب بھی ہے تعلیم بھی ہے
قرآن میں پنہا سب کچھ ہے
قرآن سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں
اسلام اگر منظور نہیں
قرآن اگردستور نہیں
پھر خاک ایسی آزادی پر
یہ ملک یہ لشکر کچھ بھی نہیں
Bookmarks