بہت افسوس کی بات ہے کہ آپ لوگ صرف موڈیریٹر بن کر حق بات کو جھٹلا رہے ہیں۔۔۔
آپ کا مضمون ضعیف روایات پر مشتمل ہے جو کہ ہر صورت میں امت مسلملہ کے لیے فاءدہ مند نہیں۔۔لیکن آپ کے اختیارات کے کیا کہنے کہ آپ جناب تو تھریڈ ہی حذف کر دیتے ہیں تاکہ کسی کو حق بات کا پتا چل ہی نہ سکے۔۔
اس میں کوءی شک نہیں کہ شعبان کا مہینہ بہت عظمت والا ہے لیکن اس عظمت والے مہینے کے میں بہت سی ضعیف اور من گھڑت روایات کو یکجا کر دیا گیا ہے ۔۔
میں نے وہی روایات کو بیان کیا تھا اب چونکہ میری پوسٹ سے آپ کی پوسٹ میں دی جانے والی روایات کی حقیقت واضح ہو رہی تھی اس لیے آپ نے اس کو ڈیلیٹ کرنا ہی مناسب سمجھا۔۔بہرحال دوبارہ پوسٹ کرنے کا فاءدہ ہی نہیں ہے کیونکہ آپ نے اس کو حذف کر دینا ہے۔۔
بھاءی دین اسلام یہ نہیں ہے کہ ہمارے اکابرین نے جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔۔ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے اس لیے تحقیق کریں اور جو بات حق اور سچ ہو اس کو مانیں۔۔صرف اپنے اکابرین کی بات کو ہی نہ سچ سمجھیں جب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات آ جاءے تو ہر ایک کی بات کو جھٹلایا جا سکتا ہے
کل قیامت کے دن جوابدہ بھی ہونا ہے چلیں مان لیا کہ یہاں تو آپ تھریڈز ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو اللہ واحد قہار کے سامنے کیا جواب دیں گے؟؟؟
Bookmarks