فرانسیسی صدرکی اسلام کے خلاف سازشیں
فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کے بعد مساجد کے باہر سڑکوں پر نماز اداکرنے پر بھی پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر سال نو کے موقع پر فرانسیسی قوم کے نام اپنے خطاب میں اعلان کریں گے کہ سڑک پر نماز کی ادائیگی قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مساجد بھر جانے کے بعد نمازیوں کی سڑک پر صف بندی فرانس کی سیکولر روایات کیخلاف ہے جس کے تحت ریاست اور مذہب ایک دوسرے سے الگ ہیں۔صدر سرکوزی نیشنل فرنٹ کی رہنما میرین لی پین کے ان خیالات سے متفق ہیں کہ سڑکوں کو مساجد میں توسیع کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ پیرس کے بعض علاقوں میں نماز کے وقت مساجد بھر جاتی ہیں اور جگہ کی تنگی کے سبب لوگوں کو سڑک پر نماز ادا کرنی پڑتی ہے۔ فرانسیسی صدر اسلام دشمن حرکتوں کے لئے مشہور ہیں۔
Bookmarks