وعلیکم سلام قابلِ تعظیم
Sultana
ویسے تو اِنٹرنیٹ پہ کھانے پینے کی چیزوں کی ’’ریسیپیز‘‘ لاکھوں میں پڑی ہیں اُن پہ خواتین و حضرات اَب اِس لیے توجہ نہیں دیتے کیونکہ جب بھی بنائیں وہ ٹھیک نہیں بنتی۔ لیکن آپ نے تو کمال ہی کر دیا بجائے اِس کے کہ اپنی آزمائی ہوئی صرف ریسیپی شئیر کر دیتیں بلکہ آپ نے صرف اِس پہ ہی اِکتفا نہیں کیا بلکہ آپ نے نہایت ہی خوبصورت اَندازِ بیاں کے ساتھ ساتھ ہر موقع کی تصاویر بھی شئیر کر کے سب ریسیپیز شئیر کرنے والوں کو مات دے دی۔
اَلفاظ کا چناؤ کو آپ سے سیکھے۔
اِس خوبصورت اَنداز سے لکھا اور پیش کیا ہے کہ۔۔۔اگر کوئی آپ کی ریسیپی کو سامنے رکھے کر ’’چاول کی پنیاں‘‘ بنانی شروع کر دے تو میرا نہیں خیال کہ ’’پنیاں‘‘ لذیذ نہ بنیں۔
ریسیپی پڑھتے پڑھتے پتہ ہی نہیں لگا کہ ریسیپی ختم ہو گئی، میرے خیال سے یہ ایک کامیاب لکھاری کی اَصل پہچان ہے۔
اِس زبردست کاوِش کا بہت بہت شکریہ۔
Bookmarks