sufyan81 said:
وعلیکم السلام
شہزاد بھائی واقعی بہت ہی عمدہ شخصیت کا تذکرہ انتہائی نفیس انداز میں
سلطانہ مصطفی کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے
واقعی وہ ایک مہربان اور مشفق شخصیت کی مالک ہے
کم عمر ہونے کے باوجود ہم جیسے نالائقوں کے لئے مشعل راہ ہے
مجھے خود تجربہ ہے بہت سی مرتبہ میری غلطیوں کی نشاندہی کی
اور نشاندہی بھی اتنے خوبصورت انداز میں کہ بندہ فورا اپنی غلطی کا اقرار کرلے
یہ ان کا اپنا ایک انداز ہے۔۔ ممبرز کو فورم کے صحیح استعمال پر لگانے کا
دوسری بات ان کی اپنی ایک الگ ادا ہے فورم پر
کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی پوسٹ میں اتنی اتنی بڑی بڑی باتیں کرجاتی ہے
کہ دوسرا بندہ اسی بات کو ادا کرنے کے لئے صفحات کے صفحات سیاہ کرڈالے
کبھی کبھی معمولی بات کو اتنے خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہے
کہ بندہ اس کو ایک زائد بار پڑھ ڈالتاہے
اللہ ان کو صحت وسلامتی عطا فرمائے۔۔اور ان کے دامن کو خوشیوں سے بھر دے
این دعا ازمن وجملہ جہاں آمین باد
تفصیلی ریپلائی کا بہت بہت شکریہ سفیان بھائی۔
اور آپ نے واقعی ایک اہم پوائنٹ کی طرف توجہ دلائی کہ سسٹر دوسروں کو غلطیوں پہ کس طرح سمجھاتی ہیں ۔۔ واقعی ان کو بات کرنے کا ہنر آتا ہے اور نا صرف ہنر بلکہ فراست وخداداد ذہانت سے اس طرح سمجھاتی ہیں کہ دوسرے کو چند لمحوں میں ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس سے ہی غلطی سرزد ہوئی ہے۔۔۔۔
اور یہ بات بھی اپنی جگہ بہت اہم ہے کہ وہ بجائے لمبی چوڑی پوسٹ کے بات یوں کرتی ہیں کہ چند لفظوں میں ہی بات کو احسن طریقے سے مکمل کردیتی ہیں۔
تفصیلی ریپلائی کے لیے شکریہ بھائی
Bookmarks