یہ دنیا ہے یہاں کرے کوئی بھرے کوئی
آگ جلائے ہے نہ جانے کون ، جلے کوئی
اندر کا میرے سناٹا بہت بڑھ گیا ہے
ویرانیوں سے مجھے آزاد کرے کوئی
اب حاکم وقت نے عدل پر ہاتھ ڈالا ہے
ترازو انصاف کا ڈولنے سے روکے کوئی
میرے شہرکے مالک وہ تقریر و تدبیر کر
نہ ہاتھوں سے نہ باتوں سے تجھے ٹوکے کوئی
فصیل تیرے محل کی اونچی تو بہت ہے
پرواز کر کہ کہیں تجھ تک نہ پہنچے کوئی
آج جواں مار دے ، ضعیف کو لاچار کر
اے دروغہ تیرے مقتل سے کیا بچے کوئی
نہ دیں کا چھوڑا نہ دنیا کو اپنا اظہر
کیا اس دیار میں اب جئے یا مرے کوئی
Bookmarks