only for android
پچھلے دنوں کنٹسٹ سیکشن میں میرے ایک تھریڈ میں ایک ممبر نے مجھ سے موبائیل میں اُردو تھریڈ لکھنے کا طریقہ پوچھا تھا لیکن وہاں پراپر طریقے سے جواب نہیں دیا جا سکتا تھا اس لیے اس پر ایک تھریڈ بنایا ہے ۔پہلی بات تو یہ ہے کہ آئی ٹی کے اُردو پیڈ میں بھی پورے اُردو الفاظ نہیں ہیں۔ بہر حال میرے خیال میں ارو بھی کافی ممبرز ہیں جو کہ موبائیل سے صرف رومن اُردو میں ہی تھریڈ بنا پاتے ہیں اُسکی وجہ یہ ہے کہ کچھ موبائیلز میں بہت سے الفاظ کم ہوتے ہیں۔اور اُن الفاظ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جو سافٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں اُن میں جو سب سے بہتر ہے وہ میں آپ کے ساتھ شیئر کرونگی۔مزید آسانی کیلئے سکرین کو دیکھیں۔پہلے سکرین سارٹ کو دیکھیں
Attachment 433422
ایک نارمل موبائیل میں صرف اتنے ہی الفاظ ہوتے ہیں۔
پھر آپ نے نیچے لنک سے سافٹ ویئر ڈاونلوڈ کرنا ہے۔
پہلا لنک
http://appcrawlr.com/android/go-keyboard
دوسرا لنک
http://www.androidpot.net/go-keyboard-2.09-apk
تیسرا لنک
http://www.appbrain.com/app/go-keybo....jb.gokeyboard
(نوٹ؛ ویسے تو میں نے تین لنک دیے ہیں اگر کسی کو پھر بھی ڈاونلوڈ یا انسٹالیشن میں مسئلہ ہو تو وہ اپنے گوگل سٹور سے ڈاونلوڈ کر لے تو بہتر ہوگا،اور اگر کوئی نہ کر سکے تو اسی تھریڈ میں بتا سکتا ہے اُسے کوئی اور لنک دے دونگی)
ڈانلوڈ کے اور اینسٹالیشن کے بعد لینگیوج اینڈ سیٹنگ میں جائیں وہاں ایک اضافی آپشن آجائے گا۔(گوکی۔بورڈ)
دوسرا سکرین سارٹ دیکھیں
Attachment 433423
۔آپنے بھی (گوکی۔بورڈ)پر کلک کرنا ہے۔
دوسرے سکرین شارٹ میں دیکھیں ڈیفالٹ کا آپشن بھی ہو گا پھر اُسکو کلک کریں،
پھر تیسرا سکرین شارٹ دیکھیں
Attachment 433424
(گوکی۔بورڈ)
کا آپشن ہوگا اُسے کلک کر دیں۔
چوتھے اور پانچویں سکرین شارٹ میں (گوکی۔بورڈ)کی سیٹینگ کا طریقہ ہے۔
Attachment 433425
Attachment 433426
پھر آپ (ورائیٹ میسج)کھولیں
چھٹا سکرین شارٹ دیکھیں۔
Attachment 433427
پہلے سکرین شارٹ کی نسبت اسمیں ایک آپشن زیادہ ہو گیا۔(ریڈ مارک والے کی پر سلیکٹ کریں)جیساکہ سکرین شارٹ میں ہے اسکو کلک کرنے سے وہ اضافی آپشن آپکو نظر آجائیں گیں جو پہلے نہیں تھے۔
جیسا کہ ساتویں سکرین شارٹ میں ہے۔
Attachment 433428
ارو( کی۔بورڈ) میں اسپیس بٹن کو پریس رکھنے سے آپ ڈائرکٹ لینگویج موڈ چینج کر سکتے ہیں
اُمید ہے کہ اس سے کسی نہ کسی ممبر کو ضرور فائدہ ہوگا۔
(تیھنکس آپشن کے بارے میں تو سب کو ہی پتہ ہوگا)
دُعاؤں کی درخواست کے ساتھ وسلام
Bookmarks