السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ميرى آئى ٹی دنیا كے پيارے اور معزز ممبرز ان شاءالله میں امید کرتى ہوں كہ الله تعالی کے فضل وکرم سے سب ٹھیک ٹھاک اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے _
تو محترم ممبرز آج آپ كيلئے لائى ہوں ايک ايسى ایپلی کیشن جس كى مدد سے آپ اپنی موبائيل كے تصاویر، وڈیوز، ایس ایم ایس ان باکس سمیت کسی بھی ایپلی کیشن پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں _
محترم ممبر اس بات کا تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ فون پر موجود ایک پاس ورڈ کافی نہیں _
فرض کریں آپ کا فون کسی کے ہاتھ میں ہے تو وه آپ کی کوئی بھی ایپلی کیشن کھول کر دیکھ سکتا ہے_
نہ صرف ایپلی کیشن بلکہ فون میں موجود تصاویر، وڈیوز یا ایس ایم ایس تو بہت آرام سے دیکھ سکتا ہے_
اسمارٹ ایپ پروٹیکٹر کی مدد سے آپ اپنی تصاویر، وڈیوز، ایس ایم ایس ان باکس سمیت کسی بھی ایپلی کیشن پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں_
یعنی کوئی بھی ایپلی کیشن آپ کی اجازت کے بغیر نہیں کھولی جا سکے گی_
ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ کالز، اسکرین برائٹنیس پر بھی لاک لگایا جا سکتا ہے_
اس کے علاوہ بھی اس میں کئی دلچسپ فیچرز موجود ہیں_
پن اور پیٹرن دونوں طرح کے پاس ورڈ کی سہولت اس میں موجود ہے _
چيک كركے ريپلائى ضرور دينا
Bookmarks