Shehzad Iqbal said:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ ثم الحمدللہ ۔۔ وہ وقت آہی گیا جس کا اتنا انتظار تھا۔۔ ایک ایسی انتہائی اہم ، اور بہت ضروری ویب کی سخت ضرورت تھی جہاں ہم علامات قیامت اور دیگر فتنوں خصوصا دجال اور دجالی چیلوں کے بارے میں جان سکیں ان کے بارے میں ہمیں آگاہی حاصل ہو۔۔۔
اللہ پاک فصیح بھائی کے کام میں وقت میں زندگی میں علم میں مزید برکت عطاء فرمائے۔۔آمین
الحمدللہ اس مشن کے ساتھ شروع سے ہی منسلک ہوں اوران شاء اللہ جب تک سانسیں ہیں تو اس کے ساتھ منسلک رہوں گا ، اللہ پاک قبولیت اور استقامت نصیب فرمائے۔۔آمین
قاسم بھائی دلی شکریہ کہ آپ نے اتنا بہترین ریویو لکھا اور اتنے اچھے انداز میں سمجھایا۔۔ جزاک اللہ میرے بھائی۔۔۔
محترم شہزاد بھائی، جزاک اللہ خیر آپ کی تمام تر محبت، چاہت، خلوص، اپنائیت، نیک خواہشات کے لیے۔ آپ ماشاءاللہ خود اتنے اچھے ہیں اس لیے آپ کو ناچیز بھی اچھا لگتا ہے۔ میں آپ کا شکریہ نہیں ادا کر سکتا لیکن یہ یقین دلاتا ہوں جتنی دیر زندہ رہا ان شاءاللہ توحید و سنت، ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام کی محبت و فضائل اور دفاع پر کام، علامات قیامت، دنیا کے فتنوں بشمول فتنہ دجال، فتنہ قادیانیت، فتنہ غامدی، فتنہ گوہر شاہیت، فتنہ انکار حدیث، فتنہ میڈیا وغیرہ پر کام جاری رکھوں گا اللہ پاک کے کرم اور مہربانی سے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سب کچھ میرے ہی کرنے سے ٹھیک ہوگا لیکن جتنی توفیق و استطاعت ہوئی اللہ پاک کے کرم سے اللہ پاک کے دین، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و ختم نبوت کے لیے جاری رکھوں گا، میں ہرگز نہیں کہتا میں بہت بڑی چیز ہوں بلکہ میں تو ناچیز ہوں لیکن جو بھی ہوں الحمداللہ ایک مسلمان ہوں اور میں اکیلا، گروپ میں، فورم میں جہاں جہاں پہنچ رہی کام جاری و ساری رکھوں گا- اللہ پاک آسانیاں دیں اور یہ کام کافی ٹائم سے انفرادی طور پر یا بہت کم دوستوں کے ساتھ مل کر کرتا آیا ہوں۔ اللہ پاک نے چاہا تو جلد اسکا ایک بڑا گروپ بھی بنے گا جسے اج سے آٹھ سال پہلے ہی بنانا چاہتا تھا لیکن ہمیشہ کسی مصلحت یا مجبوری سے رہتا رہا۔ لیکن اب یہ کام ضرور ہوگا کیونکہ یہاں اگر فتنہ والا کام اجتماعی طور پر لوگ کر کے سادہ لوح مسلمانوں کا ایمان لوٹ سکتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و محبت والا کام بھی اجتماعی طور پر کرنا کوئی غلط نہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اب یہ کام نہ صرف آئی ٹی دنیا پر بلکہ نجی زندگیوں میں بھی بھرپور اور زبردست نظم و طریقے سے کریں گے اور ان شاء اللہ ہمارے ساتھ نہ صرف قریبی دوست یا فورم کے لوگ ہونگے بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی ہماری ایک پہچان ہوگی اور لوگ ہونگے اور ہم سب ایک ہو کر اپنی توانائیاں لگائیں گے۔ کسی کو یہ نہیں کہا جائے گا کہ بیوی بچوں، نوکری کاروبار، پڑھائی اور دیگر کام چھوڑ دو۔ دنیا بھی ایک جائز طریقے سے کرنی ہے اور یہ کام بھی نہیں ترک کرنا۔
یہ سب ہوگا اور اب ان شاء اللہ ضرور ہوگا۔
اینٹی دجال مشن جسے میں بہت ٹائم سے اینٹی دجال موومنٹ بنانا چاہتا تھا اب بہت جلد وجود میں آئے گی۔ بہت وسیع سوچ اور بہت وسیع پیمانے پر کام کیا جائے گا اور ضرور کیا جائے گا۔ جب فتنہ پرور لوگوں کو کسی کی پرواہ یا ڈر نہیں تو ہم تو الحمداللہ پاکستان اور مسلمانوں سے محبت کرتے ہیں ہمیں بھی ڈر یا سستی سے گریز کرنا ہوگا۔
جسے پسند ہے ساتھ دے گا اور اب جس نے راستہ روکا اسے ان شاء اللہ بتایا جائے گا اسکی کیا سوچ و فکر ہے۔
اللہ پاک اپنے اس گنہگار بندے فصیح الدین کے یہ کلمات اپنے دربار میں قبول کر کے اسکا یہ خواب حقیقت میں تبدیل فرمائیں اور اپنی دنیا میں اسکے اس مبارک و جائز کام اور منصوبے کو چہارسو پھیلا دیں اور لوگوں اور وسائل پر اسکو قربت نصیب فرما دیں- آمین
یا اللہ پاک آپ کا یہ گنہگار بندہ عہد کرتا ہے جب تک زندہ رہا ایک جائز طریقے سے آپکا یہ کام آپکی رضا و خوشنودی اور دوستی کے لیے کرتا رہے گا بس اسکے کام کو سند قبولیت عنایت فرما دیں اور اسے کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین
سب بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ اس ویب سائٹ کے لنک کو اپنے تمام دوستوں اور کنٹیکٹس تک ایس ایم ایس کریں اور زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر جتنا کر سکتے ہیں شئیر کریں،، جن دوستوں کا ٹویٹر اور واٹس اپ پر کام ہوتا ہے وہاں بھی کریں،، میں پورے یقین سے کہہ رہا ہوں اور یہی میرا عقیدہ ہے کہ وہ وقت بہت جلد آے گا اور ان شاءاللہ ضرور آئے گا جب اس ویب سائٹ کا نام چہار سو پھیلے گا۔ کیونکہ اس ویب سائٹ کے بنائے جانے کا مقصد خالص دینی ہے، نیت صاف ہے، مقصد نیک ہے، ارادہ اچھا ہے، جذبہ سچا ہے۔ الحمداللہ
بس حق کی اشاعت اور اس یونیک ویب سائٹ کے فروغ میں ہمیں آپ سب کی اخلاقی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ جزاک اللہ
اللہ پاک اپنا خصوصی کرم فرمائیں اور دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں،، آمین
Bookmarks