یہ پیارے بچے ان اداروں سے پڑھ رہے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں۔ اتنے پیارے بچے ، انتا بہتریں سلیبس اور بہترین نظم و ضبط۔ بغیر کسی تعصب کے ہر زبان کے بچے ایک کلاس میں پڑھتے ہیں، استادوں کا احترام دیکھنا ہو تو مدرسوں میں جاکے دیکھیں۔
ملک کی حفاظت کے لئے بہت بڑا سرمایا، جنہیں ایک سازش کے تحت نظر انداز کیا جارہا ہے۔
کبھی تنہائی میں بیٹھ کر اسکول سسٹم کو مدرسوں سے کمپئر کریں توشائد آپ اس بات پر مجبور ہوجائیں کے ہم اپنے پیارے بچوں جان کے ٹکڑوں کو اسکول سے نکال کر مدرسے میں کیوں نہ ڈال دیں۔
بے ہودگی، لڑکےاور لڑکیوں کا ساتھ پڑھنا، لڑائی جھگڑا، تعصب، استادوں سے بدتمیزی امتحانات میں کتابیں سامنے رکھ کر پرچے دینا سیکیورٹی کے لئے پولس اور رینجرز کا موجود ہونا الحمد اللہ مدارس دینہ ان تمام چیزوں سے پاک ہے کبھی وقت نکال کر وہاں جاکر تو دیکھیں آنکھیں دنگ رہ جائیں گی۔
Bookmarks