وعلیکم السلام ،، بالکل صحیح کہا ہے آپ نے ،، کئی ایسے بہترین ممبرز بھی ہوتے ہیں جو روز اول سے خود ہی اپنی سمجھ بوجھ اور اچھے فہم و ادراک کے لحاظ سے مناسب ترین پوسٹنگ اور تھریڈز کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا کام بہترین ہو جاتا ہے ۔۔ جبکہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو شروع میں غلطیاں کرتے ہیں اور پھر اچھے طریقے سے اپنی غلطیوں ، کمیوں ، کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، اور سیکھنے کے مراحل سے گزرتے ہیں اور بہت اچھے ممبرز بن جاتے ہیں ۔۔ جبکہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جسے کچھ نہیں سمجھ آتا ،، یا شائد وہ کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہتا ۔۔ یہی لوگ بس شکایت اور غلط باتیں کرتے ہیں جو کہ آپ نے بھی کہا ۔۔ بہرحال جو جتنا صحیح طریقے سے چلے گا ان شاءاللہ اسی کا فائدہ بھی ہوگا ۔۔ جزاک اللہ فار دس گریٹ تھریڈ ۔۔ خوش رہیں
Bookmarks