وعلیکم السلام شاہین لطیف صاحب
ویلڈن بہت زبردست ۔۔
یقیناََ اس میں آپ کی بہت زیادہ محنت شامل ہے ۔
آپ نے صرف مبارکبادی تھریڈ بنانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ ایک بھر پور معلوماتی تھریڈ بھی ہے
اللہ تعالیٰ اس فورم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔
بہت شکریہ علی حیدر
جی بلکل اس پر میرا ایک مہینہ صرف ہوا۔
آپ کو یاد ہو گا کہ میں نے ایک سیمپل آپ کو بھیجا تھا۔ بس اسی وقت سے اس تھریڈ کی تیاری میں لگا ہوا تھا۔
کئی مرتبہ تھریڈ مکمل کیا پھر اس میں تبدیلیاں کیں۔ آپ یہ اندازہ لگا لیں کہ اگر ایک منٹ کی یہ ویڈیو ہو تو کم از کم
ایک گھنٹہ لگتا ہے اس کو تیار کرنے میں۔ فائنلی یہ پندرہ منٹ اور پچیس سیکنڈ کی ویڈیو بنی ہے۔
اور کافی مرتبہ اس کو فائنل کرنے کے بعد بھی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ جب آپ اس میں ایک بھی تبدیلی کریں
تو ساری ویڈیو دوبارہ رینڈر کرنی پڑتی ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ یہ ٹائم پر ہی مکمل ہو گئی ہے۔
جی بلکل میں جانتا ہوں ویڈیو ایڈٹنگ نہایت مشکل کام ہے اور ذرا بھی تبدیلی اگر کرنی ہو تو مطلب از سر نو ویڈیو بنانا
کیونکہ میں ویڈیو بناتا رہتا ہوں اور اس میں کیا کیا مشکلا ت آتی ہیں
میں سب سے آگاہ ہو ں
بیشک یہ آپ کی محنت کا ہی شاہکار ہے
وعلیکم اسلام
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی ویڈیو بنائی ہے ویڈیو ایڈٹنگ واقعی ایک مشکل کام ہے
بہت شکریہ آپ کا آپ نے سارے ممبر کیلئے یہ ویڈیو تیار کی
Pakistan zindabaad Pak Army zindabaad
nice
وعلیکم السلام!!
بہت خوب۔۔ عمدہ تھریڈ بنایا۔۔ محنت و محبت واضح ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔۔
وعلیکم السلام
بھترین تھریڈ بنایا ہے جناب
موت ایک بے خبر ساتھی ہے
Shaheen Latif
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو میں معذرت چاہوں گا کہ 2٫3 دن سے میں فارم پر حاضر نا ہو سکا جس کی وجہ بہت بڑی ہے ۔
پیارے بھائی ویسے جب آپ نے اس کا سیمپل پیش کیا تھا تب ہی مجھے لگا کہ آپ کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ملے گا ،
لہٰذا ایسا ہی ہوا ۔
بھائی میں نے بھی بہت دیر پہلے وڈیو ایڈٹنگ کی ہوئی ہے جو کے نہایت مشکل کام ہے ۔اور آپ نے ہمارے لیے اتنی محنت کی جس کی مجھے بہت خوشی ہے ۔
" یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی "
سبحان اللّه اس تھریڈ کی جتنی تعریف کی جاۓ کم ہے ۔ اب آپ کی تحریف میں جتنے جملے بھی کہوں کم پڑ جائیں گے ۔
میرے خیال میں اس تھریڈ میں مینجمنٹ کو بھی اپنا خیال پیش کرنا چاہیے
Afridi , Sohail , Usman Riaz
اور میں اپنی جانب سے مینجمنٹ کو ایک تجویز دینا پسند کروں گا اگر اچھی لگے تو اس پر عمل کیا جاۓ اگر اچھی نا لگے تو میں معذرت چاہوں گا ۔
" مینجمنٹ " جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شاہین بھائی اس فارم کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں اور انشاءلله کرتے رہے گے تو میں چاہوں گا کہ آئی ٹی دنیا کی سالگرہ کہ اس خوشی کہ موقع پر شاہین بھائی کو مینجمنٹ میں شامل کر لیا جاۓ تاکہ وہ اسی طرح خوشی سے اپنا کام مزید آگے بڑھائیں ----شکریہ
بہر حال آخر پر ایک دعا ہے کہ ،
اللّه پاک آپ کو آپ کی محنت کا اجڑ آتا فرمائیں اور اس فارم کو مزید ترقی آتا فرمائیں -----آمین ۔
وعلیکم السلام
بہت ہی زبردست تھریڈ بنایا ہے ۔۔ بہت محنت ، خلوص اور حسن نیت سے کام کیا گیا ہے اور سب کچھ نظر آ رہا ہے ۔۔ بارہویں سالگرہ کا دیکھ کر مجھے نومبر دو ہزار سات پر سیکنڈ سالگرہ یاد آ گئی ۔۔ کتنے جلدی دس سال بیت گئے ۔۔ اللہ اکبر ۔۔ اس طرح کی بہترین تحاریر جو ایسے اہم ترین مواقع پر بنائی جاتی ہیں ، سے قدرتاً مجھے بہت لگائو اور محبت ہے کیونکہ میں خود آئی ٹی دنیا کی تیسری اور مزید کئی اینیورسریز میں ایسی تحاریر لکھ کر شئیر کر چکا ہوں سو مجھے اندازہ ہے کس قدر محبت سے آپ نے یہ لکھا اور تیار کیا ہے ۔۔۔ جزاک اللہ
میری طرف سے تمام سابقہ ٹیم ممبران کے اور تمام دیگر ممبرز کے آج تک کے کیے گئے تمام کام کو دل سے سلام ۔۔ اللہ پاک ان سب کی خدمات کا انھیں بہترین بدلہ دیں ۔۔ آمین
بلاشبہ انھوں نے بہت ہی زبردست تھریڈ بنایا ہے ۔۔ بہت محنت ، خلوص اور حسن نیت سے کام کیا گیا ہے اور سب کچھ نظر آ رہا ہے ۔۔ بارہویں سالگرہ کا دیکھ کر مجھے نومبر دو ہزار سات پر سیکنڈ سالگرہ یاد آ گئی ۔۔ کتنے جلدی دس سال بیت گئے ۔۔ اللہ اکبر ۔۔ اس طرح کی بہترین تحاریر جو ایسے اہم ترین مواقع پر بنائی جاتی ہیں ، سے قدرتاً مجھے بہت لگائو اور محبت ہے کیونکہ میں خود آئی ٹی دنیا کی تیسری اور مزید کئی اینیورسریز میں ایسی تحاریر لکھ کر شئیر کر چکا ہوں سو مجھے اندازہ ہے کس قدر محبت سے انھوں نے یہ لکھا اور تیار کیا ہے ۔۔۔ اور میری طرف سے آپ کے ، تمام سابقہ ٹیم ممبران کے اور تمام دیگر ممبرز کے آج تک کے کیے گئے تمام کام کو دل سے سلام ۔۔ رہا آپ کا تو آپ اس فورم کی انتہائی اہم ممبر اور ٹیم ممبر " سپر موڈریٹر " رہی ہیں ۔۔ میری جوائننگ ڈیٹ تئیس جون دو ہزار سات اور آپ کی چوبیس جون دو ہزار سات کی تھی ۔۔ ہم تقریباً ساتھ ممبر بنے اور آج بھی یاد ہے کہ اس وقت میری عمر سترہ سال شو ہوتی تھی اور آپ کی انیس سال ۔۔ ابھی میری ستائیس سال شو ہوتی ہے جبکہ آپ کی انتیس سال ۔۔ جو کچھ دنوں میں اٹھائیس اور تیس ہو جائے گی ان شاءاللہ ۔۔ آپ سے خلوص اور احترام کا بہت پرانا تعلق ہے ۔۔ آپ کی خدمات کا اللہ پاک آپ کو بہترین بدلہ دیں ۔۔ آمین ۔۔ خوش رہیں آباد رہیں
ڈئیر شاہزیب
آپ کے اس تھریڈ کو وزٹ کرنے اور پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
آپ کی تجویز کا بھی بہت شکریہ جو یقیناً آپ کے پیار اور محبت کا اظہار ہے۔
لیکن شائد آپ کو یہ پتا نہیں کہ اس فورم پر سب سے بڑا رینک سپر موڈریٹر ہی ہے۔ اور مینجمنٹ کوئی رینک نہیں ہے جو کسی کو دیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ دوسرے فورمز پر یہ رینک ہوں۔ دوسری بات جو میں پہلے کسی تھریڈ میں بتا چکا ہوں کہ میں نے کبھی بھی کسی رینک کا لالچ نہیں کیا۔ میرا مقصد صرف خدمت خلق ہوتا ہے۔ اور دوسروں کی مدد کرنا۔ میں آپ کے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔
Bookmarks