پاکستان ائیر فورس کے سابق ائیر مارشل اور فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے عظیم انسان جناب محترم اصغر خان صاحب وفات پا گئے ہیں ۔۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
بائیس مارچ 2017 کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام " پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان " رکھا گیا تھا اور اس کے ریہرسل فنکشن میں الحمداللہ شرکت کی بندہ ناچیز کو بھی سعادت حاصل ہوئی تھی
اصغر خان صاحب تحریک استقلال کے چئیرمین تھے اور میرے دادا ابو " مولوی محمد حسین صاحب (تحریک استقلال کے ریجنل لیڈر) " کے گہرے دوست تھے اور بہت بار ہمارے گھر بھی تشریف لائے ۔۔ کئی بار ان سے اور ان کے مرحوم بیٹے عمر اصغر خان صاحب سے ملنے کا مجھے بھی اعزاز حاصل ہوا اور یادگار تصاویر موجود ہیں
چھبیس دسمبر 1994 کو جب میرے دادا ابو کے جنازے میں انھوں نے شرکت کی تو برملا ہمارے خاندان کے لوگوں کو انہوں نے کہا تھا کہ آج میرا ایک بازو کٹ گیا ۔۔ اللہ اکبر ۔۔ اور آج اس فانی دنیا سے وہ خود بھی چلے گئے
اللہ پاک آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام دیں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی ریاست بنائیں اور ہم سب کو توفیق دیں کہ اسلام و پاکستان کے وفاداروں کو پہچانیں ،، اور نظریہ پاکستان پر نقب لگانے والے غداروں اور یہود و نصاریٰ ، ہندووٗں کے یاروں سے اس ملک و قوم کو بچا لیں ۔۔ آمین
نوٹ ۔ زبیدہ آپا بھی وفات پا گئی ہیں ۔ انھیں بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔ جزاک اللہ
Bookmarks