اسے کہتے ہیں اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت , ارے منےمیاں, ظاہر ہے فوجی آپریشن تو ہم نے اپنی ضروریات کے مطابق ہی کرنا ہے چاہے امریکا کچھہ بھی کہے ، اس بات سےتو کسی کو کوئی اختلاف نہیں, صرف اتنی سی بات بتانے کے لئے آپ کو یہ خبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں تھی, کبھی اپنا دماغ بھی استمال کر لیا کرویار , سیانوں نے سچ ہی کہا ہے کہ زر ہے تو نر ہے ورنہ فقط خر ہے
میرے بھائی ، عوام اور فوج آج جتنے ایک دوسرے کے قریب اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں پہلے کبھی نہیں تھے ، آپ کا یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ فوج اور عوام میں دوری بڑھ رہی ہے ،الله کی شان ہے کہ آج میڈیا کی طاقت اور پاکستانی عوام کی طاقت، پاکستان بھر کے تمام علما کرا م اور مشائخ اور سب سے بڑہ کر الله کی ذات پاک ، سب پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھہ ہیں الحمدللہ , پوری پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھہ کھڑی ہے ,
تم امت کے اتحاد کی بات کرتے ہو اورخود بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ، واہ, بہت چپڑ قناطی نوس معلوم ہوتے ہو, تم نوٹ کر لو کہ امت میں اتحاد تب پیدا ہو گا جب آپ محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوۓ اپنی پاک فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کریں گے لیکن اگر آپ ہمیشہ کی طرح با ہر سےآۓ ہوۓ پاکستان دشمن اور اسلام دشمن طالبانی دہشت گردوں اور دوسری شیطانی طاقتوں کوسپورٹ کریں گے تو اُمت میں بے اتحادی، نفاق اور خلفشار ڈالنے کا سہرا صرف اور صرف آپ جیسوں کے سر ہی ہو گا-
ارے میاں، پاکستان کی گود میں بیٹھہ کر پاکستان کی ہی داڑھی کو نوچتے ہو ، بھلا یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ اس لئے آپ ایسی کرنی مت کرو کے کل کو پچھتانا پڑے
Bookmarks