ejaz796 said:
Janab Bohat Hi ache Un Logon K lea Jo Computer Ki Dunya Main New Hain. Lekin Ap ne as bare Main Nae Likha K Jab CD Ko Buff Lagaya Jata He to Jo CD Pehle Read nae ho rahi tho wo b Read Ho Jati He.
Prevention is better than cure
ایجاز بھائی اسلام علیکم۔
آپ کیسے ہیں۔ اس تھریڈ کو پڑھنے اور سوال کرنے کا شکریہ۔
ایجاز بھائی لگتا ہے آپ نے غور سے نہیں پڑھا۔
میں نے آخری حصہ میں بتایا ہے کہ اگر شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پائی تو واپس کیسے
آئیگی۔ اور کونٹنگ بھی نہیں۔ اسی کو ان ایبل ٹو ریڈ یرر کہتے ہیں۔
آپ کو بفر یا کسی بھی سی ڈی صاف کرنے کے جھمیلے میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں اگر آپ
تھوڑی سی احتیاط برتیں تو۔ احتیاط یہ کہ جب بھی کوئی نئی سی ڈی آپ کی ہوجائے تو فوراّ
اٰس کی ایک اور سی ڈی بنالیں اور محفوز کرلیں۔ بس ۔۔۔آسان طریقہ۔
جتنا پیسہ آپ بفر یا ریکور کے لئے برباد کرتے ہیں اور اس پر وقت کی بربادی۔
بفر یا کوئی بھی طریقہ سو فیصد کامیاب نہیں ہے۔ اگر آپ کے سی ڈی پر لیبل کی طرف سے
نقصان پہنچا ہے تودنیا میں ایسی کوئی بھی مشین نہیں جو آپ کی سی ڈی کی مرمت کرے۔
آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ جب بفر کیا جاتا ہے تو سی ڈی کی پہلی تہہ پر جمے میل اور
خاص کر اسکراچس کو ہٹا یا جاتا ہے۔ جس سے شعاع کو ڈاٹا اور رفلکتر تہہ تک پہنچنے میں
آسانی ہوتی ہے۔ لیکن اگر بفر کرنے والا اس کام میں ماہر نہ ہو یا سی ڈی کس طرح ریڈ ہوتی
ہے جانتا نہ ہو تو وہ ضرور سی ڈی کو نقصان پہنچائیگا۔ کیونکہ یہ بفر پہلے گھڑی کے شیشے
صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا اور گھڑی کا شیشہ گھڑی کے فریم میں مضبوط
جما ہوا ہوتا ہے اور چھوٹا بھی اور اگر تھوڑا بہت ٹیڑا ہوا تو بھی کیا، سی ڈی روم تھوڑی
اس نے پڑھنا ہے۔ گھڑی تو انسان ایک لمحے کے لئے دیکھتا ہے اور نظر ہٹا دیتا ہے۔
جب سی ڈی بفر کیا جاتا ہے تو ریشمی جیسے کپڑے سے بنے پھیے پر سی ڈی رگڑ کھا کر
سی ڈی گرم ہوجاتی ہے۔ اور اس گرمی کی وجھ سے پورا امکان ہے کہ سی ڈی میں ٹیڑھا پن
ہوجائے۔ اگر سی ڈی ٹیڑھی ہوگئی تو سوال ہی نہیں کہ وہ سی ڈی ریڑ ہو۔
Bookmarks