پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام
بعد سلام امید کرتا ہوں کہ آپ تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو امن و امان سے رکھے (آمین)۔
دوستو ! یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ نماز ہر مسلمان مرد و عورت پر ہر روز پانچ وقت پڑہنا فرض ہے مگر کیا ہم اس فرض سے مکمل طور پر عہدہ برآ ہو رہے ہیں؟ نماز دین کا وہ رکن ہے جس کے بارے میں قرآن و حدیث میں سب سے ذیادہ تاکید کی گئی ہے، حتیٰ کہ بعض روایات میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ جان بوجھ کر نماز نہ پڑھنے والا کفر کے بالکل قریب ہوتا ہے، ہمارے آقا سید دوعالم ﷺ نے اپنے مرض الوفات میں بھی جب آپ ﷺ کی طبیعت کسی قدر سمبھلی تو آپ ﷺ نے مسجد نبوی میں آکر نماز میں شمولیت اختیار کی، یہ ایک واضح اشارہ ہے اس جانب کہ نماز کسی بھی صورت میں معاف نہیں۔
اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو کسی بھی قیمت پر نماز سے کنارہ کش ہونا قبول نہیں کرتے خوا کسی بھی قسم کی صورتحال ہو آج کی اس ترسیل میں میں کچھ اسی قسم کی تصاویر پیش کروں گا جس میں آپ دیکھیں گے کہ لوگ ہر ہر حال میں نہ صرف نماز بلکہ باجماعت نماز کو قائم کرتے ہیں
اس تمام مواد کو پیش کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم بھی اپنے آپ کو پختہ کریں اور نماز پابندی سے پڑہنے والے بن جائیں۔
(نوٹ) یہ تصاویر مجھے ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔
Bookmarks